فلم ”پیسہ ناچ نچاوے “تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

ہفتہ 10 جنوری 2009 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) ہدایتکار ارشاد ساجد کی فلم ”پیسہ ناچ نچاوے “تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔ فلم کے مصنف اور شاعر عبداللہ چلی ہیں ۔ موسیقی ایم ارشد کی جبکہ فلمساز میاں علی حسین ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ”پیسہ ناچ نچاوے “کی کاسٹ میں صائمہ ‘معمر رانا ‘نرگس ‘ریمبو اور شفقت چیمہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلمساز میاں علی حسین نے کہا کہ فلم کی مسلسل شوٹنگ جاری ہے اور اس کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کر کے ریلیز کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں