قائد اعظم ٹرافی،نوازسردار کی سنچری،واپڈا نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر5وکٹوں پر270رنز بنالیے

جمعہ 9 جنوری 2009 20:07

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے افتتاحی روزواپڈانے کھیل ختم ہونے پر لاہور شالیمار کے خلاف پانچ وکٹوں پر270رنز بنالیے ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز واپڈاکی جانب سے نواز سردار نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے121 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیااور ابھی تک وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

لاہورشالیمار کے کپتان ذوالقرنین حید رنے واپڈا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،کپتان عدیل ناصر اور عتیق الرحمن نے اپنی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا،25کے مجموعی سکور پر عتیق الرحمن اور عدیل ملک بالترتیب 6اور8رنز کے بنانے کے بعد پولین واپس لوٹ گئے ۔تاہم نواز سردار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15چوکوں کی مدد سے 121رنز کھیل کراپنی ٹیم کو سہارا دیا ان کے ہمراہ چوتھے نمبر پر کھیلتے ہوئے عامر سجاد نے53جبکہ بلال خلجی نے 31رنز سکور کیے ۔شہباز بٹ 23رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔بولنگ میں لاہور شالیمار کی جانب سے محمد نوید نے چار اور آصف رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں