اعجاز بٹ نے پی سی بی کے عہدیداروں کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی عائد کردی
تازہ ترین : 1

اعجاز بٹ نے پی سی بی کے عہدیداروں کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی عائد کردی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجازبٹ نے کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر بورڈ کے عہدیداروں کے بیانات پر سختی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوائے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کے دیگر تمام عہدیداران کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی عائد کردی ہے۔پی بی سی ذرائع کے مطابق چیئرمین اعجازبٹ نے شعیب ملک کی کپتانی کے حوالے سے کوچ انتخاب عالم ،چیف سلیکٹر عبدالقادر اورشعیب ملک کے متضاد بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک حکم جاری کیا ہے کہ وہ میڈیا میں بیانات نہیں دے سکتے جبکہ کسی بھی ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت سے پہلے ان کیلئے پی بی سی انتظامیہ کی اجازت لازمی ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/01/2009 - 20:07:14

اس خبر پر آپ کی رائے‎