قذافی سٹیڈیم پویلین کی تعمیر :کروڑوں کی بے ضبطگیوں کا انکشاف ،چیئرمین پی سی بی نے کام روکنے کا حکم دیدیا

جمعہ 9 جنوری 2009 20:07

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) قذافی سٹیڈیم میں نئے پویلین کی تعمیر میں وسیع پیمانے پر مالی بے ضبطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں منصوبے کی لاگت 142ملین سے بڑھاکر 471ملین تک پہنچادی گئی جس پر چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ نے تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیدیا ہے۔نمائندہ اُردوپوائنٹ اعجاز وسیم باکھری کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جازی کردہ میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے ہوشربا اضافے پر بورڈ نے سختی سے ایکشن لینے کافیصلہ کیا اور منصوبے کی تعمیر کا مارکیٹ ریٹ پر اسرنو جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کافیصلہ کیا ہے جو تمام منصوبے کا مکمل جائزہ لیکر دوہفتے میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ کو دیگی۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق منصوبے کی تعمیر کا آغاز سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے دور میں ہوا جہاں اس کے وقت چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے اپنے ایک دوست کو نوازنے کیلئے اس کی کمپنی کو انتہائی مہنگے دام ٹھیکہ دیا جہاں نہ صرف کام بروقت مکمل نہ ہوسکا بلکہ ابتدائی ڈائزین سے ہٹ کر تعمیر شروع کی گئی اور وی وی آئی پی رومز میں بیٹھے لوگوں کی نظر سے گراؤنڈ اوجھل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی سابق انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے نہ صرف کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ کام میں تاخیرکی وجہ سے منصوبے کی مالیت میں بھی پہلے سے کئی گنابڑھ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں