معزول چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری 24جنوری کولاہور آئینگے

جمعہ 9 جنوری 2009 14:25

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری 24جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئینگے ‘جسٹس افتخار محمد چوہدری کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے کیلئے وکلاء تنظیموں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس افتخار محمد چوہدری لاہور آمد کے موقع پر پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالے آل پنجاب وکلاء نمائندہ کنونشن میں شرکت کے علاوہ وکلاء تنظیموں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں