حکومت کوپاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی لگا دینی چاہیے ،راشد لطیف

جمعہ 9 جنوری 2009 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ تین ماہ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی لگا دے اور کرکٹ کے معاملات کو ٹھیک کرے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ کے معاملات چلانے میں بالکل ناکام ہو چکا ہے پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ سابق کرکٹرز سابق کرکٹرز کو ڈھال بنا کر من مانیاں کر رہے ہیں اورسینٹرل کنٹریکٹ میں جس طرح میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں ان کی کہیں مثال نہیں ملتی جبکہ پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے ان سے کویٴ مشورہ نہیں کیا جبکہ انھوں نے کہاکہ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کی طرف سے مجھے بیانات دینے سے روکنے کی کسی ہدایت کا علم نہ ہے اگر وہ ایسی ہدایت دیں گے تو وہ ان پر ضرور عمل کریں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں