چیئرمین پی سی بی کی13 جنوری کو ”بے نظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ “کے دوران صدر مملکت سے ملاقات کا امکان

پیر 5 جنوری 2009 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ جن کی تیرہ جنوری کو کراچی میں ہونے والے بے نظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تقسیم تقریب انعامات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے لیکن تیرہ جنوری کو ہی سینٹ کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ظفر اقبال چوہدری نے اعجاز بٹ کو سینٹ کی سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد بلایا ہے اعجاز بٹ کومیانداد کے ساتھ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی مدعو کیا گیا ہے وہ سینٹ کی سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں یا پھر بے نظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب انعامات کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش صدر مملکت سے ملنے کی ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں