ڈرامہ سیریل ”فاصلوں کے درمیان “ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 5 جنوری 2009 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء )پی ٹی وی پشاور سینٹر کا نیا ڈرامہ سیریل ”فاصلوں کے درمیان “ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر عزیز اعجاز اور رائٹر یونس قیاسی ہیں ۔ڈرامہ کے فنکاروں میں لاہور سے حیاء علی ‘سہیل سمیر جبکہ پشاور ٹی وی کے فنکاروں میں باطن فاروقی ‘رشید ناز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل کے اسکرپٹ کو ناظرین نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہت عرصہ بعد پی ٹی وی پشاور سے ایک اچھا اسکرپٹ سامنے آیا ہے اور اس سلسلہ میں اسکرپٹ رائٹر یونس قیاسی کو کریڈٹ جاتا ہے جو قبل ازیں بھی متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل پشاور سینٹر سے لکھ چکے ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کی تین اقساط آن ایئر جاچکی ہیں جبکہ ڈرامہ میں موجود کہانی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اسی طرح ناظرین کی بہت بڑی تعداد مذکورہ ڈرامہ سیریل کو پسند کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں