پی ٹی وی لاہور سینٹر پر بہت جلد تجربہ کار ڈرامہ پروڈیوسر ز کو تعینات کیا جائیگا ..
تازہ ترین : 1

پی ٹی وی لاہور سینٹر پر بہت جلد تجربہ کار ڈرامہ پروڈیوسر ز کو تعینات کیا جائیگا ‘ڈی ایم ڈی ،پی ٹی وی لاہور اچھے ڈرامہ پروڈیوسرز سے خالی ہے جسکی وجہ سے معیاری ڈراموں کا فقدان ہے ‘خصوصی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء )پی ٹی وی اسلام آباد کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم نے کہا ہے کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر پر بہت جلد تجربہ کار ڈرامہ پروڈیوسر ز کو تعینات کیا جائیگا جو نیٹ ورک کے ڈراموں میں پی ٹی وی کی اہمیت اور معیار کو اجاگر کرینگے ۔ ایک ملاقات میں شاہد ندیم نے کہا کہ اس وقت پی ٹی وی لاہور سینٹراچھے ڈرامہ پروڈیوسرز سے خالی ہے جسکی وجہ سے معیاری اور اچھے ڈراموں کا فقدان ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد پی ٹی وی کے دیگر سینٹرز سے تجربہ کار اور کامیاب ڈرامہ پروڈیوسر کو تعینات کیا جائیگا جس کے بعد لاہور میں ڈرامہ پروڈکشن کے کام میں تیز ی اور بہتری آجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی وی کے نہ صرف شعبہ ڈرامہ بلکہ دیگر پروگرامنگ کی طرف بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں اور اس سلسلہ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیساتھ ملکر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پی ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دی جا رہی ہے ۔ ہم نے نئے ایڈیاز کی طرف بھی پروڈیوسر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اچھے اور نئے ایڈیاز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کو بھیجیں تا کہ ان ایڈیاز پر کام ہو سکے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/01/2009 - 12:34:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :