ہدایتکار جاوید گوندل کی اردو فلم ”پھول اور کانٹے “محرم کے بعدریلیز ہو گی
تازہ ترین : 1

ہدایتکار جاوید گوندل کی اردو فلم ”پھول اور کانٹے “محرم کے بعدریلیز ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) ہدایتکار جاوید گوندل کی اردو فلم ”پھول اور کانٹے “محرم الحرام کے فور ی بعد ریلیز کر دی جائیگی ۔ اداکارہ ثناء کی یہ پہلی فلم ہو گی جو شادی کے بعد ریلیز ہو گی ۔ اس میں اشفاق چوہدری ‘ثناء ‘نادیہ علی ‘شفقت چیمہ ‘آصف خان کے علاوہ بہت سے نئے چہروں نے کام کیا ہے ۔ فلمساز شان چوہدری نے ایک ملاقات میں بتایا کہ فلم ”پھول اور کانٹے “کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہیں اورمذکورہ فلم کو ریلیز کرنے کے بعد دوسری فلم کی عکس بندی کا کام شروع کر دیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/01/2009 - 12:33:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :