اداکارہ کبریٰ ملک محرم الحرام کے بعداپنی سی ڈیزمکمل کریں گی

پیر 5 جنوری 2009 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء ) معروف اداکارہ کبریٰ ملک محرم الحرام کے بعداپنی تین سی ڈیزمکمل کریں گی ۔ اس سے قبل کبریٰ ملک کے دو البم ریلیز ہو چکے ہیں جن کو عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب ہدایتکار ظفر شریف ان کی ایک فیملیز سی ڈی کرینگے اس کے علاوہ ہال روڈ کی دو کمپنیوں نے بھی کبریٰ ملک سے رابطہ کیا ہے یہ ادارے بھی محرم الحرام کے بعد ہی اپنی سی ڈیز مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں