مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا،شجاعت
تازہ ترین : 1

مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا،شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگی دھڑوںکے اتحاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد ملکی مفاد کے لئے ہو گا۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اتحاد اچھی چیز ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ اتحاد لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور غیر ملکی جارحیت کے لئے ہے تو مسلم لیگ ق تمام سیاسی جماعتوںکے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ با ر بار نو سال تک فوج کا ساتھ دینے کا طعنہ دینے والے خود گیارہ سال فوج کے زیر سایہ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ذاتی وجوہات کی بناءپر ہیںمسلم لیگ ق اس میں فریق نہیں بنے گی۔
وقت اشاعت : 05/01/2009 - 11:43:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎