مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا ،۔ چوہدری شجاعت
تازہ ترین : 1

مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا ،۔ چوہدری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2009ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد ملکی مفاد کے لئے ہو گا۔ لاہور سے جاری بیان میں اْنہوں نے کہا کہ اتحاد اچھی چیز ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ اتحاد لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور غیر ملکی جارحیت کے لئے ہے تو مسلم لیگ ق تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ با ر بار نو سال تک فوج کا ساتھ دینے کا طعنہ دینے والے خود گیارہ سال فوج کے زیر سایہ رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیں مسلم لیگ ق اس میں فریق نہیں بنے گی ۔
وقت اشاعت : 04/01/2009 - 21:41:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎