مسلم لیگ کے اتحاد میں نوازشریف بڑی رکاوٹ ہیں،شیخ رشید

اتوار 4 جنوری 2009 19:48

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04جنوری2009) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک مڈٹرم الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا،اگر ایسا ہوا توملک کی بنیادیں ہل جائیں‌گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں‌پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ملک مسائل سے دوچار ہے۔ دونوں‌بڑی جماعتیں‌آپس میں‌لڑرہی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ کے اتحاد میں نواز شریف سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے بعدپاکستان میں‌مدرسوں اور تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں