محکمہ داخلہ نے جماعتہ الدعوة کے مطبوعات پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 3 جنوری 2009 19:45

محکمہ داخلہ نے جماعتہ الدعوة کے مطبوعات پر پابندی عائد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) محکمہ داخلہ نے جماعتہ الدعوة کے مطبوعات پر پابندی عائد کرکے اسے آئندہ کسی بھی مواد کی اشاعت سے روکدیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعتہ الدعوة کی تمام مطبوعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اسکا شائع شدہ مواد بھی بیچنے اور تقسیم کرنے پر پابندی ہو گی ۔ محکمہ داخلہ نے جماعتہ الدعوة کے شائع ہونیوالے تین رسائل پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں آئندہ کسی بھی مواد کی اشاعت سے روکد یا ہے ۔ بتایا ہے کہ جماعت الدعوة کو اس حکم نامے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ممبئی میں ہونیوالے بم دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادکے بعد جماعتہ الدعوة پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں