سینٹ کی سپورٹس کمیٹی نے سابق صدر مشرف کے ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کے دوران آسٹرٹرف کو پہنچنے والے نقصان کا نوٹس لے لیا،سپورٹس کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء سے اس بارے میں رپورٹ طلب کر لی گی، مشرف کے دورہ ہیلی کاپٹرز آسٹرو ٹرف پر اتارے جانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ،ظفراقبال
ہفتہ 3 جنوری 2009 12:17
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے جب سے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالی ہے اسوقت سے پاکستان کی ہاکی میں جان پڑ گئی ہے اور سپورٹس کمیٹی ہاکی کی ترقی کے لئے قاسم ضیاء سے مکمل تعاون کرے گی اس کے لئے میں خود قاسم ضیاء کے ساتھ صدرر مملکت آصف علی زرداری کے پاس جانے کے لئے بھی تیار ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے بنکس بھی ہاکی کی ترقی کے لئے اپنی ٹیمیں بناکر ہاکی کے کھیل کو فروغ دے سکتے ہیں دریں اثناء جب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور ہاکی کلب آف پاکستان کی آسٹرو ٹرف کو سابق صدر مملکت کے ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے کراچی کی آسٹرو ٹرف تو کافی رقم کی لاگت سے ٹھیک کروالی گئی ہے جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹرو ٹرف جو کہ2004 میں بنائی گئی تھی وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ٹورنامنٹس کے قابل نہیں رہی ہے اگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ہوتے ہیں تو ایف ایٴ ایچ کے ماہرین لاہور کی آسٹرو ٹرف کو تبدیل کرنے کے لئے کہیں گے آسٹرو ٹرف شرنک ہوگئی ہے اور اس کی لائینیں آؤٹ ہوگئی ہیں ٹرف میں پیچ لگے ہوئے ہیں یہ آسٹرو ٹرف اب صرف دومیسٹک ٹورنامنٹس کے لئے استعمال ہو سکتی ہے یا پھر اگر غیر ملکی ٹیمیں اعتراض نہ کرے تو یہاں پر سیریزہاکی سیریز منعقد کی جاسکتی ہیں لیکن ایف آئی ایچ کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس یہاں نہیں ہوسکتے آصف باجوہ نے کہا کہ سابق صدر مملکت کے ہیلی کاپٹرزقزافی سٹیڈیم یا ایل ڈی اے کے سٹیدیمز جہاں پر گھاس ہے وہاں بھی اتارے جا سکتے تھے انھوں نے کہاکہ نئی آسٹرو ٹرف پر پانچ کروڑ روپے لاگت آتی ہے میری حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے ہاکی سٹیڈمیز نہ استعمال کئے جائیں اور قومی اثاثوں کو تباہی سے بچایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس بارے میں رپورٹ سیکرٹری سپورٹس پنجاب راؤ افتخار کو بھی دیدی ہے سیکرٹری سپورٹس پنجاب راؤ افتخار سے جب این این آئی نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو حسب معمول وہ دفتر میں موجود نہ تھے اور نہ ہی دفتر سے ان کا موبائل فون نمبر مل سکا جبکہ سابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب منور عباس ہر وقت اپنے دفتر میں موجود ہوتے تھے اور منور عباس کی کوششوں کی وجہ سے ہی نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی عمارت کے کچھ حصے پر دس سال سے بغیر کرائے کے قابض ایف ڈبلیو او کے حکام بھی عمارت کا کچھ حصہ خالی کرنے اور باقی کا کرایہ دینے پر تیار ہوئے ہیں منور عباس کے کہنے پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری دفاع کو خط لکھا تھا کہ ایف ڈبلیو او کے حکام سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی بلڈنگ خالی کروائی جائے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت