یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیرکی نواز شریف سے ملاقات۔حکومت پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات کرے ،تمام معزول ججز کو دو نومبر کی حالت پر بحال ، سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے،قائد مسلم لیگ (ن)

جمعرات 1 جنوری 2009 21:14

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نتیجے میں دہشتگردی کے خلاف منظورکردہ قومی سلامتی کی قرارداد پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوری اقدامات کرے ،تمام معزول ججز کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دو نومبر کی حالت پر بحال کیا جائے ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی پارلیمانی جمہوریت کے قیام کیلئے سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات رائے ونڈ لاہور میں سول سوسائٹی کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئی کہی جس کی سربراہی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر کررہی تھیں اور ان کے ہمراہ پروفیسر مہدی حسن ، احمد نقی اورڈاکٹر سلیمہ ہاشمی اوردیگر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو پاکستان میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خود مختاری ، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی آزادی ، ججز کی بحالی اوردہشتگردی کے خاتمے پر اصولی موقف اختیار کرنے اور قائم رہنے پر سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور محمد نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ تمام قومی امور پر ملک کی تمام تر سول سوسائٹی اور اس کی نمائندہ تنظیمیں مسلم لیگ ن کی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں اوراگر مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل لے کر آتی ہے تو عوام اور سول سوسائٹی اس کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کے قیام اورمیڈیا کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد د میں سول سوسائٹی اور انسانی حقو کی تنظیموں کو بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان میں عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اس کا اصولی موقف ہے کہ اس مقصد کیلئے جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے نام پر جو غیر آئینی ، غیر اخلاقی ، غیر قانونی اور غیر منطقی اقدامات کئے گئے انہیں پارلیمنٹ کے ذریعے کالعدم قرار دے کر تمام معزول ججز کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دو نومبر کی حالت پر بحال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی پارلیمانی جمہوریت کے قیام کیلئے سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے ۔

محمد نواز شریف نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے طاقت کی بجائے مذاکرات کاراستہ اختیار کرنا ہوگا اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اس کا اصولی موقف ہے کہ اس مقصد کیلئے کئے گئے انہیں پارلیمنٹ کے ذریعے کالعدم قرار دے کر تمام معزول ججز کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دو نومبر کی حالت پر بحال کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اورحقیقی پارلیمانی جمہوریت کے قیام کیلئے سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے طاقت کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ترقی کے عمل میں عوام کی شرکت ک و یقینی بنانا ہوگا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان ، خواجہ محمد آصف ایم این اے اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں