حکومت قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن فوری بند کرے ،قاضی حسین
تازہ ترین : 1

حکومت قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن فوری بند کرے ،قاضی حسین

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009)جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آکر قبائلی علاقوں میں‌ آپریشن کررہی ہے جو فوری طور پر بند کیا جائے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں‌ نہوں نے کہاکہ قوم کو مخلص قیادت منتخب کرنی چا ہئے ، بدعنوانی پر قابو پاکر معاشی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوںنے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے کہا ہے کہ انھیں آئندہ مدت کے لئے امیر نامزدنہ کریں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2009 - 14:24:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎