سابق نیشنل سائیکلسٹ باکسنگ پلیئر محمد سعید کی وفات پر کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

جمعرات 1 جنوری 2009 14:00

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پاکستان ریلوے کے سابق نیشنل سائیکلسٹ جن کی باکسنگ کے کھیل میں بھی خدمات تھیں محمد سعید قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ ان کی وفات پر پاکستان سپورٹس لور ایسوسی ایشن کاتعزیتی اجلاس ہوا جسکی صدارت چیئر مین سابق اولمپئن سائیکلسٹ سی ایم حفیظ نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق سیکرٹری سائیکلسٹ فیڈریشن شیخ اعجاز ‘سابق لاہور ڈویژن سیکرٹری مدثر حسین شاہ ‘انٹر نیشنل سائیکلسٹ شاہد شاہ ‘صفدر علی مرزا ‘لیفٹیننٹ (ر) شاہد عمران فاروق اور بہت سے کھلاڑیوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔ سی ایم حفیظ نے کہا کہ مرحوم کی کھیلوں میں خدمات ہمیشہ یار رکھی جائینگی ۔ مرحوم ایک اچھے انسان بھی تھے ۔ نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ سعید اقبال خان ‘سپورٹس سیکرٹری رانا ابرار انور ‘سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ ‘اکرم اعوان ‘جاوید مفتی ‘شاہنواز بٹ ‘سید نجم السعید ‘منظور علی عارف اور ریلوے کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں