پی ٹی وی لاہور سینٹر پر بہت جلد تجربہ کار ڈرامہ پروڈیوسر ز کو تعینات کیا جائیگا ‘ڈی ایم ڈی شاہد ندیم ،پی ٹی وی لاہور اچھے ڈرامہ پروڈیوسرز سے خالی ہے جسکی وجہ سے معیاری ڈراموں کا فقدان ہے ‘خصوصی گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2009 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء ) پی ٹی وی اسلام آباد کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم نے کہا ہے کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر پر بہت جلد تجربہ کار ڈرامہ پروڈیوسر ز کو تعینات کیا جائیگا جو نیٹ ورک کے ڈراموں میں پی ٹی وی کی اہمیت اور معیار کو اجاگر کرینگے ۔ ایک ملاقات میں شاہد ندیم نے کہا کہ اس وقت پی ٹی وی لاہور سینٹراچھے ڈرامہ پروڈیوسرز سے خالی ہے جسکی وجہ سے معیاری اور اچھے ڈراموں کا فقدان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد پی ٹی وی کے دیگر سینٹرز سے تجربہ کار اور کامیاب ڈرامہ پروڈیوسر کو تعینات کیا جائیگا جس کے بعد لاہور میں ڈرامہ پروڈکشن کے کام میں تیز ی اور بہتری آجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی وی کے نہ صرف شعبہ ڈرامہ بلکہ دیگر پروگرامنگ کی طرف بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں اور اس سلسلہ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیساتھ ملکر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پی ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دی جا رہی ہے ۔ ہم نے نئے ایڈیاز کی طرف بھی پروڈیوسر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اچھے اور نئے ایڈیاز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کو بھیجیں تا کہ ان ایڈیاز پر کام ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں