پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند
تازہ ترین : 1

پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 )ملک کے کئی شہروں میں چلنے والے پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند ہوگئی ہیں جن میں فون لنک ‘ باء فون ‘ جی ٹی ٹیلی کارڈ ‘ انڈس ٹیل ‘ گل ٹیل ‘ سن ٹیل ‘ یون ٹیل ‘ فون پوائنٹ ‘ ٹیل نیٹ اور زم زم شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں فون لنک سمیت ایک ہی دن میں دیگر کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد کنکشن بند کردیئے گئے ہیں ۔ اور اس کی وجہ پی ٹی سی ایل سے تنازعہ بتائی جارہی ہے ۔
وقت اشاعت : 22/09/2006 - 18:22:47

اس خبر پر آپ کی رائے‎