فلم اور ٹی وی کیلئے گانے گاتی رہوں گی پرائیویٹ فنکشن میں پرفارم کرنا چھوڑ دیا ہے‘فریحہ ..
تازہ ترین : 1

فلم اور ٹی وی کیلئے گانے گاتی رہوں گی پرائیویٹ فنکشن میں پرفارم کرنا چھوڑ دیا ہے‘فریحہ پرویز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی کیلئے گانے گاتی رہوں گی لیکن پرائیویٹ فنکشن میں پرفارم کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے فریحہ پرویز نے کہا کہ مجھے بے حد افسوس ہوا ہے کہ اسلام آباد کے واقع کو میڈیا نے بڑھ چڑھا کر پیش کیا حالانکہ ہلکی پھلکی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد میں فنکشن چھوڑ کر لاہور واپس آگئی اور میرے خلاف اب مختلف قسم کی سازشیں جاری ہیں۔ فریحہ نے کہا کہ گانا میرا شوق ہے اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/09/2006 - 11:46:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :