سجاد طافو فلم اور ٹی وی پر وڈیوسر کی طرف سے کام نہ ملنے پر ڈیپریشن کا شکار ہو گئے

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:44

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) موسیقار طافو کے بیٹے سجاد طافو فلم اور ٹی وی پر وڈیوسر کی طرف سے کام نہ ملنے پر ڈیپریشن کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سجاد طافو نے بتایا کہ اگر ان لوگوں نے مجھے کام نہ دیا تو میں یہ ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا یہاں پر آرٹسٹ کی قدر نہیں ہوتی۔ میرے والد نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 46سال خدمت کی ہے لیکن ہم بیکار کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے میں ڈیپریشن کا مریض ہو گیا ہوں ۔ ہر پرودیوسر وعدوں پر ٹرخا دیتا ہے جبکہ نئے موسیقار لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں