معاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور قیصر جاویدکے درمیان جھگڑا
تازہ ترین : 1

معاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور قیصر جاویدکے درمیان جھگڑا

لاہور(این این آئی ) معاوضہ نہ دینے پر مجاہد رانا اور ہدایتکار کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر IIکے بیک اسٹیج پر اداکار و پروڈویوسر مجاہد رانا اور ہدایتکار ر قیصر جاوید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور قیصر جاوید نے ڈرامہ چھوڑ دیا ۔ ذرائع کے مطابق مجاہد رانا مختلف اداکار اور اداکاراؤں کو ڈرامہ میں کام دیکر معاوضہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے متعدد فنکار چلتا ڈرامہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے اداکار ظفر ارشاد کا معاوضے کی وجہ سے مجاہد رانا سے جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ہمیشہ کیلئے الگ ہو گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 22/09/2006 - 11:44:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎