نہر پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے964.880ملین روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چوہدری ظہیر الدین خان کی اجلاس میں بریفن

جمعرات 21 ستمبر 2006 15:39

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ نہر پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملتان روڈ تک براستہ گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن پر 964.

(جاری ہے)

880ملین روپے لاگت آئے گی-یہ بات انہوں نے گذشتہ روزایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی- اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو احمد یار خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل مسعود الرسول ، ڈپٹی سیکرٹری ہائی وے یونس عزیز، چیف انجینئر ہائی وے(نارتھ) محمد اقبال کھوکھر، سپرنٹنڈنگ انجینئر منور بشیر اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس کو بتایا گیا 6 رویہ سڑک کے علاوہ 33 فٹ کشادہ سروس روڈ بھی تعمیر کی جائے گی - اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے پر اب تک 150 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں 130 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں-اجلاس میں قائد اعظم کیمپس پنجاب یونیورسٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا کہ اس منصوبے پر 25.392 روپے لاگت آئے گی اور یہ رواں مالی سال میں مکمل ہو جائے گا- اس منصوبے پر جون 2006 ء تک 18.464 ملین روپے خرچ ہوچکے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 6.928 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں- صوبائی وزیر نے چیف انجینئر ہائے وے کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں تا کہ یہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں- انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت اور بہتر ذرائع آمد رفت کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ میٹریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا- اگر کہیں بدعنوانی کی شکایات پائی گئی تو متعلقہ افسر اور ٹھیکیدار کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں