بھارتی ناول نگار امریتا پریتم کا کھیل ” سہیاں نیناں والیاں “ مقامی ہال میں شروع ہو گیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:54

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) پنجابی تھیٹر اور نیشنل کالج آف آرٹس کے باہمی اشتراک سے ناول سے ماخوذ بھارتی ناول نگار امریتا پریتم کا کھیل ” سہیاں نیناں والیاں “ مقامی ہال میں شروع ہو گیا ۔ یہ کھیل دو روز نیشنل کالج آف آرٹس کے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا جس میں نیشنل کالج آف آرٹس کے طالبعلم اور پنجاب تھیٹر کے آرٹسٹ پرفارم کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس کھیل کی ڈائریکٹر رخسانہ خان ہیں جنہوں نے یہ کھیل چند روز قبل الحمر اکلچرل کمپلیکس میں پیش کیا تھا جسکو بہت پسند کیا گیا ۔ رخسانہ خان نے بتایا کہ یہ کھیل بر صغیر کی بھارتی پنجابی ناول نگار امریتا پریتم کی برسی کے حوالے سے دوبارہ پیش کیا جارہا ہے جسکا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل اسی سال کے آخر میں بھارتی پنجاب میں بھی پیش کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں