ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس23 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:32

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (23ستمبر) لاہور میں ہوگا۔ یہ اجلاس ہفتہ کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں منعقد ہوگا جس میں علماء کرام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی روز زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے جو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو کریں گے۔ 23ستمبر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ سوموار کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں