صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ چکوال پریس کلب میں معذور بچوں کیلئے منعقدہ ورائٹی پروگرام میں شرکت کریں گی

بدھ 20 ستمبر 2006 18:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) وزیر ترقی خواتین و انسانی حقوق پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ چکوال پریس کلب میں معذور بچوں کیلئے ورائٹی پروگرام کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی - تقریب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت میں پورے بورڈ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے گونگے بہرے طالب علموں کو دھن چوراسی ایوارڈ دیئے جائیں گے - راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن کی طرف سے نابینا افراد کو چھڑیاں اور وہیل چیئرز بھی دی جائیں گی - ورائٹی پروگرام میں معذور بچوں کی تفریح کے لئے ”پتلی تماشے “ کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں