ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب چار سینٹری اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب چار سینٹری اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈاکٹر طفیل صدیقی نے محکمانہ سرو س رولز کی خلاف ورزی کرنے اور ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب چار سینٹری اہلکاروں کو فوری معطل کرد یا ہے جبکہ دو سینٹری ورکروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جن اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کیا گیا ان میں سمن آباد ٹاؤن یونین کونسل نمبر 93کے سینٹری ورکر مختار مہر ‘ نیامت خوشی گلبرگ ٹاؤن ‘ انصر حسین یونین کونسل نمبر 75گلبرگ ٹاؤن اور سردار مہر سینٹری ورکر یونین کونسل نمبر 93سمن آباد ٹاؤن شامل ہیں۔

تنخواہیں بند ہونیوالے ملازمین میں سینٹری ورکر خرم اکبر ‘علامہ اقبال ٹاؤن اور سینٹری ورکر سینٹر ل ورکشاپ عارف ڈائنل مسیح شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/09/2006 - 17:15:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎