لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

بدھ 20 ستمبر 2006 16:22

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 57.81 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4283.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 99کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 41کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل ایک کروڑ 98لاکھ 75ہزار 600حصص کا کاروبار ہوا۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے ایم سی بی بینک کے 36لاکھ 86ہزار 100 حصص ، نیشنل بینک کے 35لاکھ 36ہزار 300حصص جبکہ پاکستان پٹرولیم کے 23لاکھ 8ہزار 900حصص فروخت ہوئے ۔ سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بینک کے حصص کی قیمت میں ہوا جو 9روپے 10 پیسے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی جاوید عمر وہرہ اینڈ کمپنی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو ایک روپے کم ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں