لاہور ایوانِ صنعت و تجارت اور جدّہ چیمبر آف کامرس نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، مفاہمتی یادداشت سے دونوں ممالک میں موجود تجارتی ، کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر ہوں گے،جدہ چیمبر آف کامرس کے جنرل مینیجر فیصل اے بی اے تاویل کا تقریب سے خطاب
بدھ 20 ستمبر 2006 16:19
(جاری ہے)
لاہور ایوان کے وفد نے ریاض ایوانِ صنعت و تجارت کے ممبران اور شہر کے دیگر تاجروں سے بھی ملاقات کی۔
وفد نے سعودی تاجروں پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ تیزی سے معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ وفد نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر شاہد کریم اللہ سے بھی ملاقات کی اور تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر عبدالباسط نے سعودی تاجروں کو بتایا کہ وفد کے دورہ کا بنیادی مقصد باہمی تجارت کو فروغ دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت محدود ہے۔ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چاول اور آلاتِ جراحی سمیت یہاں استعمال ہونے والی تقریباً ہر چیزپاکستان میں بھی تیار ہوتی ہے لیکن معلومات کے فقدان کی وجہ سے ہم خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ انہوں نے سعودی تاجروں کو پاکستان میں موجود تجارتی مواقعوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 150ملین افراد پر مشتمل مارکیٹ ہے جس سے سعودی سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ڈبل ٹیکسیشن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ کنگ عبداللہ کے دورہ پاکستان کے دوران ڈبل ٹیکسیشن کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے اور اب پاکستان میں ٹیکسیشن کم از کم سطح پر ہے۔ پاکستانی مصنوعات پر دوسرے ممالک کے لیبل لگانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے کہا کہ ہم یہاں یہ بتانے کے لیے آئے ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے اور یہاں کیا فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک کے ٹیگز لگا کر فروخت ہورہی ہیں۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سابق سینئر نائب صدر سہیل لاشاری نے کہا کہ جو سرمایہ کار پاکستان میں مشینری انسٹال کرکے خام مال ری پروڈیوس کرکے ری ایکسپورٹ کریں گے انہیں ٹیکس فری سٹیٹس حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ پاکستان نے ویزا کے سلسلے میں پابندیاں بھی نرم کی ہیں۔ سعودی عرب کی تاجر خاتون بہیاہ ال مکرابی نے لاہور چیمبر کے وفد کے دورہ سعودی عرب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان سے معیاری مال ملے تو ہمیں کسی مغربی یا یورپین سورس کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔الہوکیرگروپ نے پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے