پنجابی ڈرامہ سیریل ”جھیل “کا یونٹ وادی سون سے ریکارڈنگ کر کے واپس لاہور پہنچ گی

بدھ 20 ستمبر 2006 11:54

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پی ٹی وی لاہور سینٹر کے نئے پنجابی ڈرامہ سیریل ”جھیل “کا یونٹ وادی سون سے ریکارڈنگ کر کے گزشتہ روز واپس لاہور پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر سید قیصر علی شاہ کے ہمراہ جس فنکاروں نے وادی سون میں ریکارڈنگ میں حصہ لیا ان میں جمیل فخری ‘غیور اختر ‘رضیہ ملک ‘محر و ‘ارم شہزادی اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کی بقایا ریکارڈنگ ان ڈور ہوگی ۔ پروڈیوسر سید قیصر علی شاہ حال ہی میں پنجابی ڈرامہ سیریل ”سویرا “کی کامیابی کے بعد یہ دوسرا سیریل بنا رہے ہیں ۔ جو 25منٹ دورانیہ پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں