فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں قابض ٹولہ صوبائی تعصب کو ہوا دے رہا ہے ‘گل اکبر آفریدی

بدھ 20 ستمبر 2006 11:53

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پاک پشتو جرگہ ایسوسی ایشن کے چیئر مین گل اکبر آفریدی نے کہا ہے کہ فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں قابض ٹولہ صوبائی تعصب کو ہوا دے رہا ہے جو ایک تشویشناک بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 29ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں کراچی اور پشاور کے فلمسازوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بعد پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن محض پنجاب فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن بن کر رہ جائے گی ۔ انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ حکومت کو اس سازش کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور متعلقہ لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں