چین کی مصنوعات کی 4 روزہ نمائش 21 ستمبر سے ایکسپو سنٹر فورٹریس سٹیڈیم میں شروع ہوگی ،نمائش میں20 مختلف کیٹیگریز کی 200 سے زائد مصنوعات رکھی جائیں گی، کاشغر کے انتظامی دفتر کے ڈپٹی کمشنر چین جی کا لاہور ایوان صنعت و تجارت میں پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2006 19:10

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) کاشغر کے انتظامی دفتر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر چین جی نے کہا ہے کہچین کی مصنوعات کی 4 روزہ نمائش 21 ستمبر سے ایکسپو سنٹر فورٹریس سٹیڈیم میں شروع ہوگیجو 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس نمائش میں20 مختلف کیٹیگریز کی 200 سے زائد مصنوعات رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہور ایوان صنعت وتجارتمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایل سی سی آئیکے صدر میاں شفقت علی‘ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد علی گردیزی، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے کلچر قونصلر مسٹر شین باکسنگ ، مسٹروانگ کیلنگ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔چینی وفد کے سربراہ چین جی نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے چینی مصنوعات کی نمائش کراچی میں لگائی تھی جو بہت کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اس سال ہم نے لاہور کا انتحاب کیا ہے جبکہ 20 مختلف کٹیگریز کی 200 اشیاء نمائش میں رکھی جارہی ہیں جن میں الیکٹریکل اپلانسز، ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس ، روز مرہ استعمال کی اشیاء، ہارڈ ویئر اینڈ بلڈنگ مٹیریل، فریش اینڈ ڈرائی فروٹ، فوڈ آئٹمز، فارم مشینری، زرعی اشیاء، سرامکس، ادویات اور فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس نمائش سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ آئندہ سال دیگر شہروں میں بھی نمائش لگانے پر غو رکیا جائے گا۔

اس موقع پرایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد علی گردیزی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید مضبوط کیلئے ایسی تجارتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث صوبے میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت سندر میں عالمی معیار کی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کر رہی ہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔ انہو ں نے چینی وفد پر زور دیا کہ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بھی پنجاب حکومت کو فراہم کردہ مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں