تحریک حرمت رسول کے کنوینئرمولانا امیر حمزہ نے پوپ بینی ڈکٹ کو مناظرے کا چیلنج کردیا

منگل 19 ستمبر 2006 19:02

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 )تحریک حرمت رسول کے کنوینئر جماعت الدعوة کے مرکزی رہنماء مولانا امیر حمزہ نے پوپ بینی ڈکٹ کو مناظرے کا چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز القادسیہ میں مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ میں تحریک حرمت رسول میں شامل تمام جماعتوں کی طرف سے پوپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں ،وہ خود مناظرہ کرلیں یا اپنے کسی کارڈینیل کو سامنے لے آئیں۔ہم ثابت کریں گے کہ جہاد دہشت گردی نہیں ، امن کے قیام کا ذریعہ ہے اور عیسائیت کی تاریخ خون آلود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں