ڈرامہ سیریل ”گڑ بڑ فیملی “ کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کرلیا گیا

منگل 19 ستمبر 2006 16:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 )ڈرامہ سیریل ”گڑ بڑ فیملی “ کا ٹائٹل سانگ فاروق سٹوڈیو میں ریکارڈ کرلیا گیاہے ۔ طافو کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں تیار ہونے والا یہ گیت گلوکارہ دیبا اور عمران ناصر کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ”گڑبڑ فیملی“کے ڈائریکٹر عتیق الرحمن اور اسسٹنٹ اشعر اصغر ہیں۔مذکورہ سیریل میں کام کرنے والے فنکاروں میں محمود اسلم ، کاشف محمود ، نتاشا علی ، جان ریمبو اور مدیحہ شاہ شاملہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں