جاوید شیخ اور ثمینہ پیر زادہ کو سوپ سیریل”ساتھ ساتھ رہنا میرے“ میں کاسٹ کرلیا ..
تازہ ترین : 1

جاوید شیخ اور ثمینہ پیر زادہ کو سوپ سیریل”ساتھ ساتھ رہنا میرے“ میں کاسٹ کرلیا گیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) ماریہ واسطی کی نئی سوپ سیریل میں اداکار جاوید شیخ اور ثمینہ پیر زادہ کو اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ماریہ واسطی نے نجی چینل کیلئے 100 اقساط پر مبنی نئی سوپ سیریل کا نام ”ساتھ ساتھ رہنا میرے“ منتخب کیا ہے۔اس سیریل میں ماریہ واسطی خود بھی کام کریں گی جبکہ دیگر فنکاروں میں عائشہ عمر ، معصومہ عابدی ، نومی قمر اور شفیع قابل ذکر ہیں۔ مذکورہ سیریل کی کہانی شیری ملک نے تحریر کی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر فاروق ہیں۔ سیریل کی ریکارڈنگ کراچی میں شروع ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2006 - 16:09:56

اس خبر پر آپ کی رائے‎