کرم ایجنسی کے کاشتکاروں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام

بدھ 21 فروری 2018 12:43

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف ایگر یکلچرریسرچ فاٹاکی جانب سے کرم ایجنسی کے کاشتکاروں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا ۔تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹر ایگر یکلچرریسرچ فاٹا زرعی تحقیقاتی ادارہ ترناب پشاور فضل وہاب،ریسورس پرسن ریجنل ڈائریکٹر اینہام الدین اورکاشت کاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فضل وہاب نے کہا کہ گندم پاکستان بھر میں بنیادی غذاء کے طور پر استعمال ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ گندم کے مزید بہتر پیداوار کیلئے فاٹا میں بھی نئی اقسام کے بیج کاشت کاروں کو فراہم کرینگے۔اس موقع پر پاراچنار زرعی تحقیقاتی آفیسر تاجر حسین نے کہاکہ کرم ایجنسی کے دور آفتادہ علاقوں کے کاشت کاروں کے زرعی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام ہورہاہے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں