کرم ایجنسی:سڑک کنارے بم دھماکہ میں خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ،2 زخمی

منگل 30 جنوری 2018 15:21

کرم ایجنسی:سڑک کنارے بم دھماکہ میں خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ،2 زخمی
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) کرم ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق اوردو زخمی ہو گئے۔ بارودی مواد کا دھماکا اس وقت ہوا جب مقبل کے علاقے سے ایک گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کاعمل تیز کر دیا ،فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں