کرم ایجنسی میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 7افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ، نعشیں ہسپتال منتقل ، سیکیورٹی فورسز کی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات

منگل 30 جنوری 2018 13:15

کرم ایجنسی   میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 7افراد جاں بحق
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) کرم ایجنسی کے علاقے غوز گڑھی میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے‘ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی‘ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پارا چنار ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو غوز گڑھی میں ایک کار زمیں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور کار کے پرخچے اڑگئے ، دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔نعشوں کو فوری طور پر پارا چنار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں