پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں دو مبینہ شدت پسند ہلاک

بدھ 17 جنوری 2018 22:39

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونیو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ڈرون حملوں کے بعد شدید خوف ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق زخمی شخص کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی جو افغان شدت پسند بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں