کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ ،ْ

ایک شخص زخمی حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ْزخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی

بدھ 17 جنوری 2018 15:42

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ ،ْ
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) کرم ایجنسی میں ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونیو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ نومبر میں ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ حملہ بھی پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں