پاک افغان سرحد کے قریب جاسوس طیارے کے حملہ میں دوافرامارے گئے ،ْایک شخص کی شناخت ہوگئی

منگل 26 دسمبر 2017 22:12

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) پاک افغان سرحد کے قریب جاسوس طیارے کے حملہ میں دوافرامارے گئے جن میں سے ایک شخص کی شناخت ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان سرحد ی علاقہ متاسنگرکے قریب جاسوس طیارے کے حملہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھاتاہم اس سے قبل یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ ہلاک ہونے والے کون ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ حملے میں گاڑی میں سواردوافرادمارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت طالبان کمانڈرجمیع الدین کے طورپر ہوئی ہے البتہ اس کے ساتھ ہلاک شخص کے بارے میں اب تک معلومات نہیں مل سکی ۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں