کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک ،گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

منگل 26 دسمبر 2017 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں متہ سنگر کے قریب پاک افغان سرحد پر ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی اور گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں کمانڈر جمیع الدین بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں