کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ‘جنگجوکمانڈرسمیت دوہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 دسمبر 2017 17:17

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ‘جنگجوکمانڈرسمیت دوہلاک
پارا چنار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 دسمبر۔2017ء) پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں پر ڈرون حملے میں جنگجو کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں متہ سنگر کے قریب پاک افغان سرحد پر ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں مبینہ طور پر کمانڈر جمیع الدین بھی شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
 

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں