کرم ایجنسی میں ہلال احمر کے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد

بدھ 6 دسمبر 2017 12:54

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء)کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کیا گیا‘ پاکستان ہلال احمر کرم کے سیکرٹری کرم برانچ اقبال بنگش نے میڈیا کو بتایاکہ اس سلسلے میں وسطی کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں مخرانی‘ انگوری‘ گوندل‘ تڑالی ‘درگئے‘ سمندر کلئے‘ مرغان‘ مناتو‘ نراڑی اور پلوسین وزیر میں 21نومبر سے تین دسمبر 2017ء تک دس روزہ فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جس میں مریضوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات اور ہیلتھ ہائی جین کٹس بھی فراہم کیے گئے‘ اقبال بنگش نے بتایاکہ میڈیکل کیمپوں میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے عملے کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھی‘ جنہوں نے سینکڑں مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا معائنہ کرکے ان کو مفت ادویات فراہم کیں۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں