ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا مین بازار سے ہرقسم کی تجاوزات ہٹانے کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 23:55

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء)حکومت خیبر پختونخو ا کے احکامات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی نے ٹی ایم اوکوہاٹ،تاجر ایسوسی ایشن کے صدر اور انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو سے پہلے دکانداروں کو باقاعدہ نوٹس دیتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ 3دن کے اندراندررضاکارانہ طورپر ہر قسم کی تجاوزات اور غیر قانونی چھجھے و تھڑے ہٹائیںبصورت دیگرانتظامیہ ان کے خلاف حرکت میں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متنبہ کیا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔طاہر علی نے واضح کیا کہ حکومت تجاوزات ہٹانے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گااور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں