کوہاٹ ، انسپکٹراسحاق گل کو ڈی اایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

جمعہ 20 اپریل 2018 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کوہاٹ کے انسپکٹر لیگل اسحاق گل کو ڈی اایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ پولیس کی پراسیکیوشن برانچ میں تعینات انسپکٹر اسحاق گل کو انکی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر ڈی ایس پی لیگل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت اور ایس پی آپریشنز کوہاٹ جمیل اختر نے موصوف کو ترقی کے رینک لگائے ۔تقریب میں ڈی ایس پی سٹی رضا محمد اور زیر تربیت اے ایس پی ناصر محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ڈی ایس پی کے منصب پر ترقی پانے والے پولیس آفیسر اسحاق گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض منصبی کی رو سے قابلیت و فرض شناسی اور پولیسنگ میں ان کی بہترین خدمات کو زبر دست الفاظ میں سراہا۔

(جاری ہے)

بعد ازاںموصوف نے کوہاٹ پولیس کی پراسیکیوشن برانچ میں ڈی ایس پی لیگل کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔پیشہ ورانہ خدمات کی بنیاد پر ترقی پانے والے ڈی ایس پی لیگل اسحاق گل کا شمار قابل،ایماندار اورفرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ اوصاف کی بناء پر کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں