کوہاٹ پولیس ہسپتال میں امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 21:54

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کوہاٹ پولیس ہسپتال میں امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں،کالج و یونیورسٹیوں کے طلباء اور لوگوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پولیس ہسپتال کوہاٹ میں فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا جیسے جان لیوا امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے فری بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

پولیس ہسپتال میں خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ اس بلڈکیمپ میں پولیس افسران واہلکاروں،کالج ویونیورسٹیوں کے طلباء اور لوگوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔

(جاری ہے)

امراض خون میں مبتلا مریضوں کو خون فراہمی میں جہاں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور دیگر افراد بھی عطیہ خون میں پیش پیش رہے اور یوںسینکڑوں بیگ خون اکٹھا کرکے تھیلی سیمیاو ہیمو فیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا افراد کو عطیہ کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مرت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضرورت مند مریضوں کو خون کی فراہمی معاشرے کے افراد کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت کسی کے کام آنا ہی فلاح انسانیت کا شیوہ ہوتا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ نے عطیہ خون کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت تمام افراد کے جزبہ انسانیت کو سراہتے ہوئے ضرورت مندمریضوں کی آئندہ بھی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں