کوہاٹ میں اورکزئی ایجنسی کو بجلی سپلائی کرنیوالا 66ہزار کے وی ٹاور گر گیا

لوئر اورکزئی ایجنسی میں دو دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) کوہاٹ کے علاقہ میٹھا خان میں اورکزئی ایجنسی کو بجلی سپلائی کرنے والا 66ہزار کے وی ٹاور گر گیا جس سے لوئر اورکزئی ایجنسی میں دو دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل اس حوالے سے لوئر اورکزئی ایجنسی کے عوامی حلقوں نے بتایاکہ گزشتہ دو دن پہلے شدید بارش اور ہوائوں سے لوئر اورکزئی ایجنسی کو بجلی سپلائی کرنے والا 66ہزار کیوی ٹاور گر گیا ہے اب تک کوئی پرسان حال نہیں ٹاور گرنے سے پورے لوئر اورکزئی ایجنسی کو دو دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامان ہے انہوںنے گورنر خیبر پختونخواہ اے سی ایس فاٹا واپڈا چیف پیسکو اور ٹیسکو سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلد از جلد مزکورا ٹاور کی مرمت کرکے اورکزئی ایجنسی کو بجلی کے سپلائی بحال کریں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں